عوام کے مسائل ہمیشہ ان کی دہلیز پر حل کئے ہیں ، خان بہادر

اسلام آباد ( وقائع نگار ) یوسی 89ترنول چیئرمین خان بہادر ،یونین کونسل 88 سے چیئر مین راجہ نجم حیات اور وائس چیئرمین حکیم خان جنرل کونسلر حیات خان کی قیادت میں شاندار ریلی نکالی گئی ہے جس میں یونین کونسل 88 پنڈ پڑیاں ،یوسی 89ترنول کے ریائشیوں نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین راجہ نجم حیات.وائس چیئرمین حکیم خان جنرل کونسلر حیات خان یوسی 89ترنول چیئرمین خان بہادراور ان کی ساری ٹیم پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے مخالف پینل کے امیدواروں کی نیند حرام کر دی ہے اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں لوگ باہر نہیں نکلے اس موقع پر موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسی 89ترنول چیئرمین خان بہادر ، چیئرمین راجہ نجم حیات اور وائس چیئرمین وائس چیئرمین حکیم خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ علاقے عوام کو ان کے مسائل ان کی دہلیز پر ہل کیے علاقے میں ہمارے کام کرنے کی وجہ سے عوام نے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج ہمارے قائد عمران خان نے ہمیں آواز دے کر بلایا ہے اس لیے بھی علاقے کے لوگوں نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے اپنی تمام تر مصروفیات کو پس پشت ڈال کر اپنے قائد کی کال پر لبیک کہا ہے ہماری یہ ریلی حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے مری روڈ شمس آباد جائے گی۔