’’دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے‘‘پنجاب کالج بہارہ کہو میں اقبال ڈے ایونٹ

بہارہ کہو ( نامہ نگار) پنجاب کالج بہارہ کہو کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو مثالی انداز میں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اقبال ڈے کی خصوصی تقریب ہوئی، مختلف مقابلوں میں انٹر اور ڈگری کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ۔ تقریری مقابلہ بعنوان ؛ دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے ۔ مترنم کلام، خاکہ کشی ، خطاطی اور اقبال کوئز جیسے مقابلے ہوئے ۔ مہمان خصوصی معروف تجزیہ کار اور مصنف ڈاکٹر فاروق عادل تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت طارق دلدار چو ہد ری، سلیم خان، پرنسپل سپر ئیر سکول اور جنرل کونسلر شاکر اعوان شامل تھے ۔ پروگرام انچارج اور کمپیئر پروفیسر محمد ثقلین ضیغم نے بہت خوبصورت انداز میں اپنی ذمہ داری نبھائی ۔ آخر میں مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو اسناد اور جتنے والے طلبہ و طالبات کو مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے۔ پرنسپل پرو فیسر یوسف ابراہیم نے کامیاب پرو گرام پر آرگنا ئز نگ ٹیم کو مبارکباد دی ، شکریہ ادا کرتے ہوئے مہمانوں میں کالج سونیئر پیش کئے ۔