آج کی عدلیہ اور فوج سے ناراضگی یہ ہے کے وہ آئین سے بالاتر ہو کر ان کی مدد کیوں نہیں کر رہے
وفاقی وزیر برائے ترقی، منصوبہ بندی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وہ عدلیہ چاہیے جو فون پر ہدایات لے کر فیصلے کرتے تھے،ان کو آج کی عدلیہ اور فوج سے ناراضگی یہ ہے کے وہ آئین سے بالاتر ہو کر ان کی مدد کیوں نہیں کر رہے۔اداروں پر دبائو ڈالنے کے لئے وہ اور ان کے سہولت کار، ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں، چاہے ملک کا جتنا بھی نقصان ہو۔ ان خیالات کااظہار اسد عمر نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ جب سے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو شکست ہوئی ہے، نواز لیگ اور ان کے سہولت کاروں کی پریشانی واضح ہے۔فوج کی لیڈرشپ اور اعلیٰ عدلیہ پر ان کے پردے کے سامنے اور پس پردہ، حملوں میں شدت اور پریشانی دونوں نظر آ رہے ہیں۔