
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی تاریخ کو دستاویزی طور پر محفوظ کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق حج تحقیقی مرکز کے بانی ڈاکٹر سامی عنقاوی نے اسلامی فن کے عنوان سے منعقد ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حرمین شریفین کی تاریخ کو دستاویزی طور پر محفوظ کرنے کا منصوبہ شروع ہو چکا ہےاور اس حوالے سے جلد ہی ویب سائٹ متعارف کرا دی جائے گی جو کہ حرمین شریفین کی تاریخ کے ڈیجیٹل مرجع کی حیثیت کی حامل ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ اگر اداروں اور شخصیات کے بیچ کوششیں متحدہ اور مشترکہ رہیں تو مذکورہ ڈیجیٹل منصوبے کو 2 سے 5 برس کا عرصہ درکار ہو گااگر ایسا نہ ہوا تو اس میں 50 برس کے قریب لگ سکتے ہیں۔