سعودی عرب میں نمازیوں کی سہولت کے لیے مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع والے حصہ میں قالین بچھانے کے ساتھ وہاں آب زم زم کی فراہمی کا انتظام کیا ہے ۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق تیسری سعودی توسیع پروجیکٹ کے ڈائریکٹر انجینیئر ولید المسعودی نے میڈیا کو بتایا کہ مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع والے حصے میں بڑی تعداد میں نمازی آسانی سے عبادت کر سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مختلف مصلوں کے درمیان راہداریوں کا بھی بندوبست ہے اور نمازیوں کو آنے جانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے الیکٹرانک زینے بھی موثر کر دیے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تعمیراتی کام جاری رہنے کے باوجود نمازیوں کوآمد ورفت میں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہو رہی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024