میکسیکو کے وسطی علاقے میں بریک خراب ہونے کے باعث بس ایک مکان سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور تقریبا 25 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ہنگامی انتظامیہ کے ایک اہلکار سیموئل گوٹیریز نے شِنہوا کو بتایا کہ ہائی وے پر چلنے والی ایک بس بریک خراب ہونے کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی ، بس ریاست میشواکان سے ریاست میکسیکو میں ایک مذہبی درگاہ کی طرف جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ریڈ کراس نے ٹویٹ کیا ہے کہ اس کی جائے وقوعہ کی جانب 10 ایمبولینسیں روانہ کی ہیں اور سرچ اینڈ ریسکیو گروپ "گروپو ریلامپاگوس" نے فضائی روٹ سے زخمیوں کی منتقلی کیلئے 2 ہیلی کاپٹرز بھیج دیئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38