مہنگائی کیخلاف عوام سراپا احتجاج‘ پی ٹی آئی کے حامی بھی شرمندہ‘ نوازشریف جانثار تحریک
ملتان (سپیشل رپورٹر) میاں نواز شریف جانثار تحریک کے چیئرمین ملک رمضان اعوان، سٹی صدر حدیقہ جبین اور سٹی نائب صدر مریم شفیق نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) نے ہمیشہ ملک وقوم کی بہتری کے لیے کام کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں۔ ملک میں شدید مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے لوگ بھی شرمندہ ہیں۔ ارکان اسمبلی عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ متعدد ارکان اسمبلی پارٹی پارٹی چھوڑنے کے لئے تیار ہیں اگر صورت حال اسی طرح رہی تو آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔