پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کی تفصیلات جاری کردیں. رپورٹ کے مطابق 26 نومبر کوختم ہونے والے ہفتے میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.92 فیصد کمی ہوئی۔ حساس اعشاریہ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں مہنگائی 7.48 فیصد ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے مہنگائی میں کمی کی بنیادی وجہ غذائی اشیا کی قیمتوں میں کمی ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 10.26 فیصد، پیاز 8.4 فیصد، چکن 8.2 فیصد، چینی 4.7 فیصد کمی ہوئی۔دال چنا 0.7 فیصد، دال ماش 0.73 فیصد، مونگ 0.49 فیصد، مسور 0.25 فیصد، آٹا 0.20 فیصد اور آلو کی قیمت میں 0.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ ہفتے کیلا 1.76 فیصد، انڈے 1.08 فیصد اور لکڑی 1.04 فیصد مہنگی ہوئی۔ گزشتہ ہفتے 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 10 کی قیمتوں میں کمی، جبکہ 30 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ادارہ شماریات ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ 51 اشیا کی ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں قیمتوں کا جائزہ لینے کا بعد تیار کرتا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024