پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت300 روپے بڑھ گئی

لاہور (کامرس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باوجود پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت300 روپے بڑھ گئی۔جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کے اضافے سے 110800 روپے ہو گئی ,دس گرام سونا 24قیراط 257 روپے کے اضافے سے94993 روپے کا ہو گیا جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت87077 روپے ہو گئی .عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8ڈالر کی کمی سے 1807ڈالر ہوگئی ہے۔