ایل ڈی اے نے غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کر کے متعدد عمارتیں مسمار اور سربمہر کردیں

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹاو ن پلاننگ ونگ زون فور کے عملے نے جوہرٹاﺅن ، جی سی پی سوسائٹی ،پائن ایونیو روڈ اوربھوپتیاں چوک سے گجو متہ تک ڈیفنس روڈ پر نقشے منظورکروائے بغیر بنائی جانے والی تعمیرات اور غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کر کے متعدد عمارتیں مسمار اور سربمہر کردیں۔
عملے نے پلاٹ نمبر21 اورپلاٹ نمبر37بلاک بی جوہر ٹاﺅن پر قائم کئے جانے والے دو غیر قانونی ریسٹورنٹ مسمار کردیئے۔سدر ن بائی پاس کے بالمقابل جی سی پی سوسائٹی میں دو پلاٹوں پر بنایاجانے والا غیر قانونی ریسٹورنٹ مسمار کر دیا۔طارق نظامی روڈنزد پنجاب یونیورسٹی فیز ٹو اور ٹوپاز چوک کے قریب فیکٹر ی کے لئے غیر قانونی ہال مکمل طور پرمسمار کردیا۔پائن ایونیو پرواقع غیر قانونی فارم ہاﺅس کی تعمیرات مسمار کر دیں۔اسی سڑک پر ایک اورعمارت کی غیرقانونی چاردیواریاں اور لوہے کے شیڈ مسمار کردیئے۔شانو بابا چوک کے قریب غیر قانونی دکانیں اور عارضی شیڈز مکمل طور پر مسمار کردیئے۔ڈیفنس روڈ پر کاہنہ فلائی اوور کے قریب غیر قانونی تعمیر مسمار کردی۔ ککے زئی سوسائٹی میں ایک غیر قانونی کمرشل تعمیر مسمار کردی۔ڈیفنس روڈ پر رنگ روڈ کے قریب واقع پانچ غیر قانونی دکانیں مسمار کردیںاورایل ڈی اے سٹی لنک روڈ پر واقع ایک غیر قانونی کمرشل تعمیر مسمار کر دی۔