چین کے صنعتی منافع میں ماہ اکتوبرمیں 28.2فیصد اضافہ

چین کی بڑی صنعتی کمپنیوں کا اکتوبر میں منافع 642 ارب 91 کروڑیوآن (97ارب 77کروڑامریکی ڈالرز)رہا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت28.2فیصد زیادہ ہے۔قومی بیورو برائے شماریات (این بی ایس)کے جمعہ کے روز اعدادوشمار کے مطابق نمو کی رفتارستمبر کی نسبت18.1فیصد پوائنٹس تیز رہی۔سال کے پہلے10ماہ میں بڑی صنعتی کمپنیوں کامنافع گزشتہ سال کی نسبت0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 50کھرب10ارب یوآن رہا جس نے جنوری سے ستمبر کے عرصے کے دوران2.4فیصد کمی کو واپس کردیا۔خاص طور پر ریاست کے زیر انتظام صنعتی کمپنیوں کا منافع گزشتہ ایک سال کی نسبت7.5فیصد گراوٹ کے بعد12کھرب90ارب یوآن رہاجبکہ نجی شعبے کی صنعتی کمپنیوں کامنافع گزشتہ سال کی نسبت1.1فیصد اضافے کے ساتھ14کھرب80ارب یوآن رہا۔پہلے10ماہ کے دوران خصوصی آلات کی پیداواری صنعت کے منافع میں 22.9فیصد کاقابل ذکر اضافہ ہوا، زرعی مصنوعات تیار کرنے، برقی پیداوار، کپڑے اور کارسازی جیسی صنعتوں میں بھی نمو دیکھنے میں آئی، تیل اور قدرتی گیس نکالنے کی صنعت میں گزشتہ سال کی نسبت68.5فیصد گراوٹ دیکھنے میں آئی۔قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق سروے میں شامل 41صنعتی شعبوں میں سے25کے منافع میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی نسبت اضافہ ہواجبکہ 16شعبوں کے منافع میں کمی ہوئی۔بڑی صنعتی کمپنیاں وہ ہیں جن کی کم از کم سالانہ کاروباری آمدن 2کروڑیوآن ہے۔