سعودی عرب کی وزارت انصاف نے ایک خاتون کوانصاف دلاتے ہوئے اس کا شیرخوار بچہ اس کے باپ سے لے کر اس کے حوالے کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت انصاف کی طرف سے ایک مقامی فیملی عدالت میں خاتون کی طرف سے دائر کردہ درخواست پرفوری عمل درآمد کراتے ہوئے اس کے سابقہ شوہر سے بچہ واپس لے کر خاتون کے حوالے کرانے کےلئے اقدامات کیے۔یاد رہے کہ ایک خاتون نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ اس کے شوہر نے اسے طلاق دینے کے بعد اس کا شیرخوار بچہ چھین لی اہے، جس پر عدالت فوری حرکت میں آئی اور بچہ اس کے باپ سے لے کرماں کے حوالے کر دیا۔خاتون نے درخواست میں کہا تھا کہ اسے طلاق کے بعد بچہ پیدا ہوا تھا۔ بچہ پیدا ہوتے ہی اس کا سابقہ شوہر زبردستی بچہ اس سے لے گیا تھا۔خاتون نے بتایا کہ وہ دو ماہ تک بچے کے لیے تڑپتی رہی۔ بچے کو اس کی اشد ضرورت ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024