ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا ارجنٹائن کے فٹ بال کے لیجنڈ ڈیاگو ارمانڈو مراڈونا کےاچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
لاہور( سپورٹس رپورٹر ) ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، فیڈرل منسٹر برائے بین الصوبائی رابطہ / صدر ، پاکستان سپورٹس بورڈ نے ارجنٹائن کے فٹ بال کے لیجنڈ ڈیاگو ارمانڈو مراڈونا کےاچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا، وہ فٹ بال کاعظیم کھلاڑی تھا۔ فٹ بال کے شائقین انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ آئی پی سی منسٹر نے مرحوم کی روح کی مغفرت کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔