ہماری صورت سے زیادہ ہماری سیرت کو یاد رکھاجاتا ہے: یمنی زیدی

اداکارہ یمنی زیدی نے کہا کہ ہماری صورت سے زیادہ ہماری سیرت کو یاد رکھاجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم زندگی اور موت کے بعد اپنی خوب صورتی سے زیادہ اپنے اچھے اخلاق سے پہچانے جاتے ہیں اور جس انسان کا دل اچھا ہے وہ مرنے کے بعد بھی لوگوں کی دلوں اور یادوں میں زندہ رہتا ہے۔ اداکارہ ڈرامہ سیریل رازالفت میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔