جدہ میں پاکستان کے شناختی کارڈ بنانے کا عمل آسان ہو گیا

پاکستان قونصیلٹ جدہ نے NADRA کے تعاون سے جدہ قونصلیٹ نے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے one window سروس کا اہتمام کیا ہے اس کا افتتاح قونصل جنرل پاکستان جناب خالد مجید نے کیا، نادرا ہیڈ کوارٹر، اسلام آباد سے اس سلسلے میں تین رکین وفد بھی آیا ہے جس نے جدہ کے اسٹاف کو تربیت دی ون ونڈو سروسز پروسیسنگ سے شناختی کارڈ کے سلسلے میں وقت بہت کم ہو اور درخواست گزار کو کئی مراحل سے گزرنا نہیں پڑے گا فیس جمع کرنے سے لیکر متعلقہ مراحل صرف ایک ہی ڈیسک پر مکمل ہوجائینگے۔۔ مذکورہ اقدام قونصلیٹ جنرل کی پاکستانی کمیونٹی کو بہتر اور قابل قونصلر خدمات فراہم کرنے کے لئے جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ قونصل جنرل خالد مجید نے اس موقع پر چیئرمین نادرا اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے نادرا خدمات کی اپ گریڈیشن میں گہری دلچسپی لیتے ہیں۔
عرب لیگ کے فوٹو گرافر کی قونصل جنرل جدہ سے ملاقات
پاکستان کے قونصل جنرل مسٹر خالد ماجد سے معروف فوٹوگرافر، عرب لیگ کے فوٹوگرافروں کے سربراہ اور سعودی عرب کے خیر سگالی سفیر خالد خدر التوریقی نے ملاقات کی ۔ انہوں نے حرمین الشریفین کی تصاویر کے نایاب مجموعہ پر قونصل جنرل کو اپنی کتاب پیش کی۔ قونصل جنرل نے نامور فوٹوگرافر کے عمدہ کام کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی اور ان کی تعریف کی۔ مسٹر التوریقی نے دونوں برادر ممالک کے مابین دوستی کو فروغ دینے میں قونصل خانہ جنرل پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا اور ان کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر جدہ قونصلیٹ کے متحرک قونصل پریس حمزہ سلیم گیلانی بھی موجود تھے۔
پاکستان مسلم لیگ سوشل میڈیا اور یوتھ ونگ کی تقریب ریاض
ریاض میںپاکستان مسلم لیگ سوشل میڈیا اور یوتھ ونگ کی تقریب منعقد ہوئی جس سے پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا نے کہا ہے کہ نوجوان مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں جھنوں نے ہمیشہ پارٹی کو مضبوط بنایا ہے اور پارٹی موقف کو بھرپور انداز کے ساتھ لوگوں تک پہنچایا ہے ان خیالات کا انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے سوشل میڈیا کے دور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کی جانب سے پارٹی موقف کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے احسن انداز کے ساتھ پہنچایا جا رہا ہے اور حقائق کو سامنے لایا جا رہا ہے ہماری یوتھ ونگ کے نوجوان پوری دنیا کے علاوہ سعودی عرب میں میاں نوازشریف کا بیانیہ عام کرنے میں اپنا کردار نبھا رہے ہیں مسلم لیگی نوجوان باشعور اور وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے انہیں معلوم ہے۔
کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت جب بھی اقتدار میں آئی اس نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالا ہے، عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا ہے، آج مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جا رہی ہے اور گلگت بلتستان میں جیت کے نکارے بجائے جا رہے ہیں مگر دنیا جانتی ہے کہ الیکشن 2018 سے دھاندلی کا ایسا سلسلہ شروع ہے جس سے لاڈلے کو اقتدار دیا جا رہا ہے مگر عوام حقیقت جانتے ہیں کہ یہ گلگت بلتستان کے الیکشن بھی دھاندلی زدہ تھے مگر یہ سلسلہ زیادہ دیر تک چلنے والہ نہیں ہے ایک دن ایسا آئے گا جب صیحح معنوں میں جمہوریت ملک کا مقدر ہوگی اور جمہور ملک پر حکومت کرے گی اور وہی دن پاکستان کی ترقی کا آغاز کا دن ہوگا ہمیں یہی پیغام لوگوں تک پہنچانا ہے جس میں ہم۔کامیاب ہو رہے ہیں تقریب سے سوشل میڈیا اور یوتھ ونگ کے ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم پاکستان کی عوام کے سامنے پارٹی موقف کو سامنے لیکر آہیں ہم ان تمام سازشوں کو بے نقاب کریں جن سے نوازشریف، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، محمد زبیر،، مفتاح اسماعیل اور دیگر قائدین کے علاوہ مریم نوازشریف کے خلاف منفی پروپگنڈے کو بے نقاب کیا جاے، ہم نے ہمیشہ اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر پارٹی موقف کو آگے بڑھایا ہے مگر ہمارے مخالفین نے سوشل میڈیا پر بدتمیزی کا ایسا ماحول بنایا ہے جس سے ان کے چہروں سے نقاب خود ہی ہٹ رہے ہیں، اور یہ خود ہی عوامی حلقوں میں بدنام ہو رہے ہیں، اسکے علاوہ موجودہ حکومت کی نااہلی اور بے بسی پر تنقید کیا کی جاے کہ حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے دوچار ہیں مگر پی ٹی آئی واحد ایسی جماعت ہے جو سوشل میڈیا پر سب اچھا کی گردان کرتی نظر آتی ہے اس موقع پر جی ایم اعوان، خادم رانا، سردار شعیب، چوہدری خادم بجاڑ، رانا شبیر، مرزا منیر بیگ، احسن مسعود اور سوشل میڈیا ہیڈ سائرہ شمس شامل تھنے خطاب کیا ۔
پی پی پی کو خداحافظ کہنے والے دیرینہ رہنما محمد اصغر قریشی کے اعزاز میں تقریب
سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے محمد اصغر قریشی کو خوش آمدید کہا گیا اس موقعہ پر محمد اصغر قریشی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان واحد ایسے لیڈر ہیں جو ملکی تقدیر کو بدلنے کی اہلیت رکھتے ہیں عمران خان ایمانداری کی اعلی مثال ہیںجنہوں نے سیاست سے قبل بھی ملک کا نام روشن کیا اور سیاسی میدان میں جدوجہد کرکے ملکی مسائل کو اجاگر کیا ہے اور اب بطور وزیراعظم پاکستان ملک کو مسائل سے نکالنے اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اصغر قریشی نے مزید کہا کہ وہ سابق وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو کے وژن سے لگاو رکھتے ہیں اور مگر آج کی پیپلزپارٹی بھٹو ازم سے پیچھے ہٹ چکی ہے یہی وجہ ہے وہ 43 سال پیپلزپارٹی میں رہنے کے بعد پی ٹی آئی کے وژن سے متاثر ہوکر اس میں شامل ہوئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کشمیری قوم کے سفیر بن کر ابھرے ہیں آج کا پاکستان ماضی کے پاکستان سے یکسر مختلف ہے آج پاکستان میں اداروں کو مستحکم بنانے اور کرپشن کا راستہ روکنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں ہم پر عزم ہیں کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو درست سمت میں ڈالنے اور ملک کو چوروں لیٹروں سے پاک کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے
آزاد کشمیر کی سیاست کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کوٹلی آزاد کشمیر کی سیاست میں ان کا کردار رہا ہے ان کے فلاحی کاموں کو مقامی لوگ نا صرف سراہتے ہیں بلکے ان سے مستفید بھی ہوتے ہیں حلقے کی تمام برادریوں سے ان کے اچھے مراسم ہیں اور یقیناََ پی ٹی آئی کہ قیادت آزاد کشمیر میں آنے والے الیکشن میں انہیں ٹکٹ دیکر عوامی خدمت کا موقعہ دے گی، پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کے سابق صدر عبدالقیوم خان کا کہنا تھا کہ محمد اصغر قریشی کی شمولیت سے پارٹی جہاں سعودی عرب میں مضبوط ہوئی ہے وہیں پر آزاد کشمیر میں بھی ان کی سیاسی بصیرت سے استفادہ حاصل کیا ممکن ہوگا،ہمیں خوشی ہے کہ آج محمد اصغر قریشی کی شکل میں زیرک سیاستدان ہمارے درمیان موجود ہے کشمیر پاکستان سے ہے اور پاکستان کشمیر سے وابستہ ہے، اور وزیراعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت اور کوششوں سے کشمیر آزاد ہو کر رہے گا تقریب میں شفیع خان اتماخیل، شکیل الرحمان، مبشر حسین چیمہ، حافظ عبدالوحید، سعید کوہستانی، شاکراللہ ، اشرف علی خان، شفیق میتلا اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور محمد اصغر قریشی کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی اور خوش آمدید کہا۔
صدر پی ٹی آئی عقیل آرائیںکا رضوان وڑائچ کو عشایہ ۔
جدہ میںپی ٹی آئی کے صدر عقیل آرائیںنے جدہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رضوان وڑائچ کے اعزاز میں الوداعی دعوت کا اہتما م کیا جس میں سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر چوہدری شہباز نے پی ٹی آئی کو سرگرم تنظیم بنانے کیلئے تمام گروپوںکو اکھٹا ہوکر کام کرنے اور کمیونٹی کی خدمت کیلئے یکجا ہوکر کام کرنے کی تلقین کی۔ عشایہ میں صدرمسلم لیگ ق کے صدر چوہدری افضل وڑائچ ،ق لیگ کے صدر ریاض امتیاز احمد ، سرگرم اراکین رانا اظہر، شہباز بھٹی ، چوہدری منیر ، میر اعجاز، عمران شاہ ، اکرم چوہدری فائز ، اور ملک ریاض نے شرکت کی، صدر پی ٹی آئی نے رضوان وڑائچ کی پی ٹی آئی کیلئے خدمات کو سراہا ، جبکہ رضوان وڑائچ نے عقیل آرائیں اور عشائیہ میںموجودہ تمام دوستوںکا شکریہ اداکیا ۔