Waqt News
Saturday | January 23, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • امریکی ریاست ایریزونا میں بس الٹ گئی،ایک شخص ہلاک اور 41زخمی
  • ہم ریل کو ہوائی جہاز سے بھی زیادہ خوبصورت سفر کرنے کے قابل بنا رہے ہیں، اعظم سواتی 
  • جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں نظم پڑھنے والی سیاہ فام شاعرہ کے چرچے
  • وزیر اعلی مراد علی شاہ نے وزیر اعظم سے علی زیدی کی شکایت کر دی
  •  پی ڈی ایم تحریک سے جان نکل چکی ہے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا، شبلی فراز

گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ کو عزت دے دی!! 

Nov 27, 2020 10:52 AM, November 27, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ کو عزت دے دی!! 

گلگت بلتستان کا انتخابی عمل تکمیل کو پہنچ چکا۔تیسری قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے نتائج سامنے آچکے۔ دھاندلی کے الزامات ہماری روایت ہے اس روایت کی پیروی اپوزیشن بطریق احسن کررہی ہے۔اختلافات اگر جمہوریت کا حسن ٹھہرے ہیں تو الزامات کو الیکشن کا حسن قرار دینے میں کیا مضائقہ ہے۔اپوزیشن جماعتیں نہ صرف الزامات عائد کررہی ہیں بلکہ بھرپور احتجاج کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں لیکن زمینی حقائق کو نظر انداز کر کے صرف سیاسی مفادات کی غرض سے الزام تراشی کو دانشمندی نہیں کہا جائے گا۔ گلگت بلتستان کے حالیہ الیکشن سے قبل سامنے آنے والے سروے کے نتائج اور تجزیوں میں واضح طورپر یہ بتایا گیاکہ اپوزیشن کو بہت کم نشستیں مل پائیں گی جبکہ تحریک انصاف ہی برتری حاصل کر نے کی پوزیشن میں دکھائی دے رہی ہے انتخابات سے ایک روز قبل تک سامنے آنے والے تجزیوں کا جائزہ لینے سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو جو نشستیں حاصل ہوئی ہیں ان سے زیادہ کی توقع ہی نہیں کی جارہی تھی۔ ماضی کی یہ روایت رہی ہے کہ وفاق میں جس جماعت کی حکومت ہو گلگت بلتستان کا انتخابی معرکہ وہی جماعت سر کرتی ہے۔ 2009میں پیپلز پارٹی اور 2015مسلم لیگ (ن) وفاق میں حکومتیں ہونے کے باعث گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیاب رہیں اور اکثریتی نشستیں ان کے حصہ میں آئیں۔ اس مرتبہ گلگت بلتستان کے انتخابی عمل میں یہ ضرور ہوا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائی۔ جگہ جگہ جلسے کئے اور اپنا موقف عوام تک پہنچایا جس کی وجہ سے قومی سطح پر میڈیا میں گلگت بلتستان کے حالیہ الیکشن زیادہ اہمیت اختیار کر گئے اور گلگت بلتستان کے مسائل ملک بھر کے عوام تک پہنچے۔پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر خود کو ایک ثابت کر نے والی اپوزیشن جماعتوں کیلئے عوام کے سامنے ایک دوسرے کو غلط قرار دینا کافی مشکل رہا۔انتخابی مہم کے دوران بلاول بھٹو زر داری کی جانب سے یہ تاثر بھی دیا گیا کہ شاید انہیں مقتدر حلقوں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے اور ان کی جماعت ہی گلگت بلتستان کی حکومت بنائیگی لیکن انتخابی نتائج میں وفاق میں حکومت رکھنے و الی پاکستان تحریک انصاف ہی گلگت بلتستان کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی اور حسبِ روایت کامیابی کا ہما انہی کے سر بیٹھا جو اسلام آباد کے ایوان ِ اقتدار کے مکین ہیں۔ سیاسی حالات پر نظر رکھنے والے تجزیہ کار گلگت بلتستان کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کو توقعات سے کم قرار دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود اپوزیشن جماعتیں تحریک انصاف کی اس کامیابی کو بھی تسلیم کر نے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتیں۔تحریک انصاف اکیلے حکومت میں بنانے کی پوزیشن میں نہیں اسے آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کر نے کی ضرورت ہوگی۔انتخابی مہم کے دور ان تمام سیاسی جماعتیں کامیابی کی صورت میں عوام سے ان کے مطالبات پورے کر نے کے وعدے کرتی ہیں جن میں حز ب اختلاف اور حزب اقتدار دونوں شامل ہوتی ہیں لیکن الزامات کا نزلہ حکومتی جماعت پر ہی گرتا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے علاقے کو صوبے کا درجہ دینا چند اہم مطالبات میں شامل رہا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے اس مطالبے کو پورا کر نے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کئی حوالوں سے محرومیوں کا شکار رہے ہیں ان کے مطالبات کی تکمیل کی جانب اٹھنے والے ہر قدم پر تمام جماعتوں کو مسرت کا اظہار کرنا چاہیئے۔ حالیہ الیکشن میں جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے پولنگ کے عمل میں حصہ لیا وہاں خواتین کی شرکت بھی ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر دکھائی دی۔ حالیہ انتخابات کا یہ خوشگوار پہلو طمانیت کا باعث ہے کہ اس الیکشن میں خواتین امیدوار بھی اپنی مہم چلاتی دکھائی دیں جنہوں نے خواتین کو ووٹ ڈالنے پر قائل کیا ورنہ عام طور پر گلگت بلتستان کے اکثر حلقوں میں خواتین پولنگ کے عمل سے دو ررہتی ہیں۔ یہ امر بھی نہایت خوش آئند ہے کہ علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا جس کی وجہ سے تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو اپنی انتخابی مہم موثر اور بہتر طورپر چلانے کا موقع میسر آیا۔انتخابی مہم کے دور ان کسی سیاسی جماعت کا بڑا جلسہ اس بات کی قطعی ضمانت نہیں ہوسکتا کہ پولنگ کے روز امیدوار کو اتنے ہی ووٹ ملیں گے جتنے افراد جلسے میں شریک ہیں۔ماضی میں دیکھا گیا ہے کہ قومی سطح کے انتخابات میں بڑے بڑے انتخابی جلسے کر نے والے امیدوارپولنگ کے روز بہت کم ووٹ حاصل کر نے میں کامیاب ہو سکے۔کہتے ہیں سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی آج کے حلیف کل کے حریف بن سکتے ہیں اور آج ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے دکھائی دینے والے کل ایک ہی میز کے گرد براجمان ہوسکتے ہیں۔اپوزیشن کی الزام تراشی سے ہٹ کر اگر حقائق کا جائزہ لیا جائے تو یہ پہلو بھی مدِ نظر رہنا چاہیئے کہ ماضی میں الیکشن جیتنے والے کئی امیدوارحالیہ الیکشن سے پہلے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے جس کی وجہ سے اپوزیشن کو ان امیدواروں کی نشستوں سے محروم ہونا پڑا۔ اپوزیشن کے الزامات پر اگرغور کیا جائے تو ان میں سے زیادہ تر پری پول رگنگ کے حوالے سے تھے۔جن میں حکومتی جماعت پر ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات اور عوام سے کئے جانے والے وعدوں پر اعتراضات اٹھائے گئے۔تاہم یہ واضح ہے کہ حالیہ انتخابی نتائج پر نہ تو کوئی حیرتوں کے سمندر میں ڈوبا اور نہ ہی کسی کو آسمان سر پر گرتا محسوس ہوا۔ انتخابی نتائج توقعات کے عین مطابق رہے دھاندلی کے الزامات کے بعد گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کیمرے کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی پیشکش نہایت اہم ہے جس سے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری کا واضح تاثر ملتا ہے اپوزیشن جماعتوں کے کئی رہنما اپنے خلاف بد عنوانی اور دیگر مقدمات کے حوالے سے یہ موقف اختیار کر تے رہے ہیں کہ ان کے خلاف مقدمات کی سماعت کیمروں کے سامنے کی جائے تاکہ عوام کو حقیقت معلوم ہو سکے۔ گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کیمرے کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی پیشکش بھی یہ پیغام دے رہی ہے کہ وہ حقائق سامنے لانے کو تیار ہیں۔ اپوزیشن کو اس پیشکش کے بعد اپنے الزامات واپس لے کر الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کرنا چاہیئے۔ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور بالخصوص اگست 2019کے اقدامات کے بعد بین الاقوامی سطح پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان نہایت اہمیت کے حامل ہوچکے ہیں ایسے میں گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگا کر انہیں متنازعہ بنانے سے دنیا کے سامنے اچھا تاثر قائم نہیں ہوگا اپوزیشن جماعتوں کو وسیع تر قومی مفاد میں یہ اہم نکتہ فراموش نہیں کر نا چاہیئے۔ اپوزیشن کی طرف سے ایک عرصے سے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ سننے میں آتا رہا ہے اب اگر گلگت بلتستان کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے پسندیدہ نمائندوں کا انتخاب کر لیا ہے تو اپوزیشن کو اس کے سامنے سر تسلیم خم کر نا چاہیئے۔گلگت بلتستان کے عوام بھی یہ حق رکھتے ہیں کہ ان کے ووٹ کو عزت دی جائے۔توقع کی جانی چاہیئے کہ الزامات کی گرد بیٹھ جانے،حکومت سازی کا عمل مکمل ہو نے کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کی جانب پیشرفت ممکن ہو سکے گی۔سیاست کے سینے میں دل تو نہیں ہوتا لیکن انتخابی نتائج کو تسلیم کر نے کیلئے ہمارے سیاستدانوں کو کہیں نہ کہیں سے دل ڈھونڈنا پڑے گا جسے نا صرف سینے میں ڈالنا ہوگا بلکہ اسے بڑا کر کے انتخابی نتائج کو تسلیم کر نے کا حوصلہ بھی پیدا کر نا ہوگا۔ہمارے ہاں عدالتی فیصلوں اور انتخابی نتائج کے حوالے سے سیاستدانوں کی روش کچھ عجیب ہی رہی ہے کسی عدالت سے اپنے حق میں آنے والے فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیکر شادیانے بجائے جاتے ہیں اور عدالت کی غیر جانبداری پر مہر تصدیق ثبت کی جاتی ہے لیکن اسی عدالت سے اپنے خلاف آنے والے کسی بھی فیصلہ پرہمارے سیاستدان عدالتی نظام پر فوری سوال اٹھادیتے ہیں اور عدالت کو متنازع بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔یہی طریقہ انتخابی نتائج کے حوالے سے بھی روا رکھا جاتا ہے اپنے حق میں آنے والے انتخابی نتائج کو عوام کے اعتماد سے تعبیر کیا جاتا ہے جبکہ شکست کی صورت میں دھاندلی کے الزامات لگا کر نتائج کو یکسر مسترد کر دیا جاتا ہے۔انتخابی دھاندلی کا الزام لگانے والے سیاستدانوں سے یہ سوال کیا جانا چاہیئے کہ جن نشستوں پر آپ کو کامیاب ملی جن حلقوں میں آپ کامران ٹھہرے وہاں انتخابی دھاندلی کے سائے کیوں نہیں پڑ سکے۔دھاندلی کا آسیب صرف ان حلقوں پر ہی کیوں منڈلاتارہاجہاں مخالف سیاسی جماعت کو فتح نصیب ہوئی۔ گلگت بلتستان کے عوام نے راستوں پر جمی برف اور انتہائی سرد موسم کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گرم جوشی سے انتخابی عمل میں حصہ لیا ہے۔ ہمارے اہل سیاست کو بھی اپنے رویوں پر جمی برف کو جھاڑ کر فراخدلی کا مظاہرہ کر نا ہوگا۔ آخر ہماری آنکھیں ایسا منظر کب دیکھ پائیںگی جب ہارنے والے جیتنے والوں کو مسکراتے چہروں سے مبارکباد پیش کررہے ہوں اورہماری سماعتیں ایسی آواز کب سن سکیں گی جب مخالف جماعت کے بیلٹ بکس میں جانے والے ووٹ کے بارے میں بھی کہا جارہا ہوکہ '' ووٹ کو عزت دو''۔

وزیراعظم سے خواتین پارلیمنٹرینز کی ملاقات، اپنے علاقائی مسائل، ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • گلگت بلتستان نے مسائل کے حل کے بیانیے کو ووٹ دیا ، فیاض الحسن ...

    Nov 16, 2020 | 14:26
  • گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو نتائج بہت خطرناک ہوں گے، ...

    Nov 13, 2020 | 13:34
  • عوام نے اپوزیشن کی کرپٹ قیادت کے خلاف فیصلہ سنا دیا: عثمان ...

    Dec 15, 2020 | 13:46
  • گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا

    Dec 01, 2020 | 14:52
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • امریکی ریاست ایریزونا میں بس الٹ گئی،ایک شخص ہلاک اور 41زخمی

    Jan 23, 2021 | 16:16
  • جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں نظم پڑھنے والی سیاہ فام ...

    Jan 23, 2021 | 16:04
  • امریکا، خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصدکمی

    Jan 23, 2021 | 15:43
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ...

    Jan 23, 2021 | 15:38
  • جاپان میں قرنطینہ کے دوران خاتون کی خودکشی

    Jan 23, 2021 | 15:07
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی اسمبلی کے تعزیتی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ...

    Jan 23, 2021
  • ’’ڈاکٹر جمشید ترین اور میری دُعائیں ؟‘‘

    Jan 23, 2021
  • مہنگائی کم نہیں ہو گی، حکومت آمدن بڑھائے، فواد ...

    Jan 23, 2021
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  • 1

    یہی پالیسی برقرار رہی تو حکومت کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک غیرمؤثر بنانا مشکل ہو ...

  • 2

     آرمی چیف کا دورۂ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز

  • 3

    آبی دہشتگردی کی ایک اور بھارتی سازش

  • 4

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 5

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 1

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پولیس اور سیاست

    Jan 23, 2021
  • جہد مسلسل : کامیابی کی ضامن 

    Jan 23, 2021
  • اسمگل شدہ ایرانی پیٹرولیم پر کریک ڈاؤن 

    Jan 23, 2021
  • ۔۔۔ اور اب گوسوامی لیکس

    Jan 23, 2021
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • گم گشتہ پیشے 

    Jan 23, 2021
  • متوازن خوراک کا استعمال

    Jan 23, 2021
  • من کی باتیں

    Jan 23, 2021
  • جمہوریت کا چیمپئن لیکن کشمیریوں کے حقوق غصب

    Jan 23, 2021
  • گوسوامی کیس، بھارتی قومی سلامتی کے ادارے مشکوک 

    Jan 23, 2021
  • 1

    قرآن مجیدکو بطور لازمی مضمون پڑھانے کے اقدامات کئے جائیں 

  • 2

    کاوہ موسوی اور عاتکہ ؓ کی درست املاء

  • 3

    بجلی کا بحران اور اس کا حل

  • 4

    نفرتیں کم کیجئے

  • 5

     بیمار پینشزز کی پنشن دوگنا ہونی چاہیے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ایثارووفاء

  • 2

    دعوت وتربیت 

  • 3

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 4

    جذبہء محبت

  • 5

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 1

    زندگی

  • 2

    پوچھتا 

  • 3

    اعتماد

  • 4

    اشتیاق نگاہیں

  • 5

    عوام 

  • 1

    غضب

  • 2

    آج 

  • 3

    گنگا

  • 4

    ارمغانِ حجاز

  • 5

    مایوسی 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    عالمی قوتیں ملک کے امن کو سبوتاژ اور سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں.وزیرداخلہ ...

  • 2

    اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا

  • 3

    آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ...

  • 4

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ،مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ...

  • 5

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے افغانستان سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ بچہ والدین کے حوالے کر ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group