مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں1437000تک پہنچ گئیں ،مصدقہ کیسز 6کروڑ13 لاکھ8 ہزارسے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وبا کے وار دنیا بھر میں تیزی سے جاری ہیں ،امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میںپہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں269555ہوگئیں جبکہ کیسز1کروڑ32لاکھ48ہزار سے تجاوز کرگئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 135752افراد موت کے منہ میں چلے گئے اور متاثرین کی تعداد 93لاکھ 9ہزار تک پہنچ گئی ۔روس میں 38062افراد لقمہ اجل بن چکے اورکیسز21لاکھ 87ہزار سے بڑھ گئے ۔ برازیل میں ہلاکتیں 171497جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 62لاکھ4ہزار سے تجاوز کرگئے ۔فرانس میں50957لقمہ اجل بن گئے ،کیسز 2183000سے بڑھ گئے ۔سپین ہلاکتیں 44000جبکہ 16لاکھ 37ہزار سے تجاوز کر گئے ۔برطانیہ میں اموات 57000جبکہ کیسز 15لاکھ74ہزار تک پہنچ گئے ۔ دنیا بھر میں کورونا کے 4 کروڑ 23لاکھ 96 ہزار169مریض شفایاب ہوچکے اور1 کروڑ 72 لاکھ 74 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024