Waqt News
Saturday | January 23, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • جاپان میں قرنطینہ کے دوران خاتون کی خودکشی
  • آتشزدگی سے ویکسین کی تیاری کے منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں، بھارت
  • عالمی ادارہ صحت غریب ممالک کو فائزر ویکسین فراہم کرے گا
  • آپ کے پارٹی اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ سے پیسہ آیا: فرخ حبیب
  • ناوالنی کو رہا کیا جائے، یورپی کونسل کے سربراہ کا روس سے مطالبہ

بابائے صحافت ’’مولانا ظفر علی خان‘‘

Nov 27, 2020 9:42 AM, November 27, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
بابائے صحافت ’’مولانا ظفر علی خان‘‘

ہم رسول پاکﷺ کو رہبر کامل اور پیغمبروں رسولوں کی زندگی کو ناقابل تقلید ماننے والے لوگ ہیں۔ تمام پیغمبروں اور رسولوں کی زندگی کا مشترکہ اور نمایاں ترین پہلو یہ ہے کہ ان سب نے اپنی پوری زندگی میں بے حد تکالیف اور مشکلات برداشت کیں، مصیبتیں اور دکھ برداشت کئے اور کٹھن سے کٹھن حالات میں بھی صبر اور استقامت کا ثبوت دیا۔ پیغمبروں اور رسولوں کی زندگی کا یہی روشن پہلو ہے جس نے انہیں عظمت کے پہاڑ اور روشنی کے مینار بنا دیا۔ یہی سبق ہمیں دنیا کے ممتاز ترین جرائد میں چھپنے والی بڑے انسانوں کی داستانوں سے ملتا ہے اور اسی بات پر دنیا بھر کے دانشور متفق ہیں کہ بڑا انسان وہ نہیں جس نے بڑا عہدہ حاصل کر لیا یا اپنے لئے دولت کے انبار لگا لئے بلکہ بڑا انسان وہ ہے جس نے اپنے لئے اعلیٰ نصب العین کا تعین کیا اورپھر اس کیلئے خلوص دل سے جدوجہد کی۔ اپنے نصب العین کے حصول کی راہ میں جس نے جتنی مصیبتیں برداشت کر لیں جتنے زیادہ دکھ اور تکالیف صبر سے جھیل لیں وہ اتنا ہی کامیاب اور اتنا ہی بڑا انسان بن گیا۔

وزیراعظم سے خواتین پارلیمنٹرینز کی ملاقات، اپنے علاقائی مسائل، ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا

سچے عاشق رسولﷺ اور ہماری قومی تحریک آزادی کے بے باک اور نڈر ہیرو بابائے صحافت کی زندگی انہی عظیم المرتبت پیغمبروں کے کردار اور مثال کی روشنی سے منور تھی۔ انہوں نے ایک بے حد ماہر صحافی، بے مثل ادیب و خطیب اور بدیہہ گو شاعر، ممتاز مترجم اور اعلیٰ منتظم کے علاوہ اپنی صحافت کو حق گوئی و بیبا کی کے زیور سے آراستہ کیا۔

مولانا نے مسلمانان ہند کے حقوق کی جنگ لڑی انگریز حکومت کے جبر سے سہمے ہوئے عوام کو حاکموں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کا حوصلہ بخشا۔ وہ مسلم مخالف طاقتوں سے اکیلے لڑنے بھڑنے پر آمادہ رہتے تھے۔ کسی طرح کا جبر اور اقتدار کا قہر انہیں جھکانے یا نیچا دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ مولانا ظفر علی خان اتحاد عالم اسلام کے خواہاں تھے۔ اقتدار کے کاسہ لیسوں اور خوشامد یوں کیلئے انکے دل میں نفرت تھی۔ وہ سمجھتے تھے کہ انسان کا ایمان سچا ہو، وہ اندر باہر سے ایک جیسا ہو تو پھر وہ کسی بھی ڈر یا خوف کی وجہ سے حق بات  برملا کہنے اور لکھنے سے باز نہیں رہ سکتا۔

پاکستان نیوی آئندہ ماہ کراچی میں ساتویں کثیر القومی سمندری مشق "امان" کر ے گی

مولانا ظفر علی خان نے اپنے اخبار ’’زمیندار‘‘ میں پورے برصغیر سے چن چن کر چوٹی کے خوشنویس ، لکھنے والے اور مترجم جمع کئے تھے۔ پہلی بار انہوں نے نہ صرف نیوز ایجنسیوں کی سروس لی بلکہ عالم اسلام کے اہم شہروں میں بھی اپنے اخبار کے نمائندے مقرر کئے۔ مولانا سے پہلے اخبارات کے مالک یا مدیر، منشی کہلاتے تھے۔ ان میں سے اکثر زمانے کے جدید تقاضوں، سیاسی و سماجی حالات سے بے خبر اور نیم خواندہ تھے۔ مولانا ظفر علی خان علی گڑھ یونیورسٹی کے پہلے گریجوایٹ تھے جو میدان صحافت میں اترے۔ جنہوں نے اسلامی تاریخ اور دین کے مطالعہ اور زبان و بیان پر قابل رشک عبور حاصل کرنے کے علاوہ جدید معیشت و معاشرت اور سیاسیات کے تمام رحجانات کا مطالعہ کیا۔ دنیا کے مختلف د ساتیر کا مطالعہ کیا، قانون کو سمجھا اور وقت کے بدلتے ہوئے تیور پر نظر رکھی۔ وہ دشمن کا انہی ہتھیاروں سے مقابلہ کرنے کے قائل تھے جن ہتھیاروں سے کہ خود دشمن لیس تھا۔مولانا ظفر علی خان کے روزنامہ زمیندار نے بر صغیر کی صحافت کو نئے معیاروں سے روشناس کرایا۔ اس زمانے میں یہ پہلی بار ہوا کہ کسی اخبار کو (زمیندار کی صورت میں) تیس پینتیس ہزار کی اشاعت نصیب ہوئی۔حضرت مولانا ظفر علی خان کے اخبار کی ضمانتیں کتنی ہی بار ضبط ہوئیں اور کتنی ہی بار ان پر جان نچھاور کرنیوالے اسلامیان ہند نے دیکھتے ہی دیکھتے چندہ جمع کر کے ضمانتوں کی کثیر رقم جمع کرائی اور انکے اخبار کی اشاعت کا سلسلہ بند نہ ہوا۔ مولانا نے اپنی عمر میں مختلف اوقات میں چودہ قیمتی سال قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن وہ حق کہنے اور آزادی کے مطالبہ کرنے سے باز نہیں آئے ۔ انگریز حکمرانوں کی کسی بھی طرح کی سختی اور تعزیر انہیں سچ کہنے سے روک نہ سکی اور انکے پائے استقلال میں لغزش نہ آئی۔ وہ تقریر بھی کرتے تو الفاظ کے بے اختیار بہائو سے ایک طوفان اٹھا دیتے۔ ان کا جوش و جذبہ اٹل اور مصم ارادے حاکموں کے حوصلے پست کر دینے والے تھے۔ انہوں نے وقت کی سب سے بڑی سلطنت کے گورنروں سے ٹکر لی اوراسے معمول کی بات سمجھا۔ انکے اندر کے پختہ ایمان اور عشق نے ان میں جو سیمابی کیفیت پیدا کی اس نے اسلامیان ہند کو جھنجھوڑنے کا کام کیا۔

نیا بلدیاتی نظام نچلی سطح پر لوگوں کو حقیقی معنوں میں با اختیار بنائے گا،عثمان بزدار

بعض لوگوںکے نزدیک مولانا ظفر علی خان کی صحافت و خطابت محض گھن گرج اور کڑک کا نام تھی، وہ جنگجو صحافت کے داعی تھے۔ انکی صحافت میں ہوش سے زیادہ جوش تھا، منطق و استدلال سے زیادہ جذبہ اور تڑپ تھی، آج اگر ہم مولانا ظفر علی خان کی تحریروں کا مطالعہ کریں تو یہ بات واضح ہو کر ہمارے سامنے آتی ہے کہ انکے بیان میں الفاظ کا شکوہ اور اسلوب میں بے ساختہ پن اور تحریک بخش استدلال تھا۔

انہوں نے اپنی طباع طبیعت ، تخلیقی ذہن، بے پناہ صلاحیتوں اور شب و روز کی محنت سے اردو صحافت میں بہت سی جدتیں اور ندرتیں پیدا کیں۔ پیشہ صحافت کو وقار اور شکوہ بخشا، صحافت میں انکی آمد کے بعد دوسرے پڑھے لکھے اور ذہین و طباع مسلمان نوجوانوں کو بھی خارزار صحافت میں قدم رکھنے کا حوصلہ ملا۔ مولانا ظفر علی خان کے بعد کم ذہن اور زمانے کے جدید تقاضوں سے باخبر انسانوں کا محض الفاظی اور آرائش زبان کے بل بوتے پر صحافت میں کامیاب ہونا ممکن نہ رہا۔ صرف ذہین ترین، بے حد محنتی، چاق چوبند، عالی ظرف اور بلند حوصلہ ، باضمیر اور قوم و ملک کیلئے صدق دل سے کام کرنیوالے لوگوں ہی کو اردو قارئین نے سر آنکھوں پر بٹھایا۔ مولانا ظفر علی خان نے اردو صحافت کو جس اعلیٰ معیار اور اقدار سے روشناس کرایا اسکے بعد صحافت کے میدان میں منشی گیری او ربے صلاحیت قسمت آزمائوں کیلئے کوئی گنجائش باقی نہ رہی۔بلا شبہ مولانا ظفر علی خان کی سیاست و صحافت آج ہمارے سیاستدانوں اور صحافیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ انکی صحافت و سیاست ہماری قومی تاریخ کے ایک روشن باب کی صورت میں ہمیشہ ہمیں بہت کچھ بتاتی اور صحیح راہیں سُجھاتی رہے گی۔ اس کا سبق یہ ہے کہ:

کورونا کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے، برطانوی وزیراعظم

1-قوم کی حقیقی رہنمائی اور قیادت و سیاست نااہلوں اور طالع آزمائوں یا کم حوصلہ انسانوں کا نام نہیں۔

2-قومی رہنمائی کیلئے انسان کے دل کی گہرائیوں میں تعلیمات قرآنی، خدائے واحد کی حکمرانی اور رسول کریمﷺ کے اتباع و محبت سے پختہ وابستگی کا ہونا بے حد ضروری ہے۔3-عالی حوصلگی کے علاوہ سیاست و صحافت کے ذریعے قوم کی رہنمائی وہی کر سکتے ہیں جنہیں خدائے لم یزل نے تخلیقی صلاحیتیں اور علم و عرفان کی دولت سے مالا مال کیا ہے۔ جس نے اپنے ماضی کے علاوہ جدید حالات کے تقاضوں کو بھی پہچانا ہے اور خوب سمجھا ہے۔4-سچا صحافی اور سیاستدان وہی ہو سکتا ہے جو اپنا تن من دھن سب کچھ قوم و ملت پر نچھاور کرنے کا پختہ عزم کر چکا ہو۔5-سیاست و صحافت کے میدان میں روشن ضمیر و روشن ذہن انسان ہی راہ پا سکتے ہیں۔6-سیاست و صحافت میں کامیابی زبان و بیان پر عبور اور فصاحت و بلاغت کی خوبیاں حاصل کئے بغیر ممکن نہیں۔7-اپنے مشن اور نصب العین کیلئے آگے بڑھتے ہوئے خوف اور ڈرکو اپنے قریب پھٹکنے دینا کامیابی سے دستبردار ہونے کے مترادف ہے۔8-صحافت و سیاست کی مبادیات، فنی تقاضوں اور اخلاقیات سے کنارہ کشی ا س میدان میں اپنی خود کشی کے مترادف ہے۔9-سیاست و صحافت میں دوغلے پن یا منافقت سے کام لے کر محض اپنے خوشامدیوں کی باتیں سن کر یہ سمجھنا کہ ہم عوام الناس کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتے ہیں، محض اپنے آپ کو دھوکا دینا ہے۔10-جس نے صعوبت اور مشکلات کی زندگی بسر نہیں کی اور اپنی وقتی پریشانی اور تکلیف کا رونارورو کر دنیا کو متاثر کرنا چاہا اسے کم ظرف اور دنیا دار اور ظاہر دار ہی کا نام دیا جا سکتا ہے۔11-سیاست اور صحافت میں صرف اسے آنا چاہیے جسے یقین ہو کہ وہ عوامی مسائل اور تکالیف کا حقیقی شعور رکھتا ہے اور ان کے سد باب کیلئے صحیح حل پیش کرنے کی پوزیشن میں ہے۔12-سیاست و صحافت میں کامیابی، جدت طرازی اور پرانے مسائل کیلئے نئے حل دئیے اور طویل المدت منصوبوں پر عمل کئے بغیر ممکن نہیں۔

بجلی ‘ تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا: غلام دستگیر
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

ڈاکٹر شفیق جالندھری


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • آزر بائیجان نے آرمینا سے ہزاروں ایکٹر رقبہ واگزار ...

    Nov 02, 2020 | 22:26
  • علی ظفر اور آئمہ بیگ کی نئی میوزک وڈیو ریلیز ہوگئی

    Jan 02, 2021 | 13:51
  • گلوکار علی ظفر کا نیا گانا "الے" ریلیز کردیا گیا

    Nov 27, 2020 | 13:03
  • ملک کی بنیاد جمہوریت ہوتی ہے اور اس کے بعد خوشحالی آتی ہے: ...

    Sep 20, 2020 | 14:32
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • جاپان میں قرنطینہ کے دوران خاتون کی خودکشی

    Jan 23, 2021 | 15:07
  • آتشزدگی سے ویکسین کی تیاری کے منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں، ...

    Jan 23, 2021 | 14:57
  • عالمی ادارہ صحت غریب ممالک کو فائزر ویکسین فراہم کرے گا

    Jan 23, 2021 | 14:05
  • ناوالنی کو رہا کیا جائے، یورپی کونسل کے سربراہ کا روس سے ...

    Jan 23, 2021 | 13:47
  • مدینہ منورہ میں 25 نئے ہاسنگ سیکٹر بسانے کی تیاری

    Jan 23, 2021 | 13:36
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی اسمبلی کے تعزیتی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ...

    Jan 23, 2021
  • ’’ڈاکٹر جمشید ترین اور میری دُعائیں ؟‘‘

    Jan 23, 2021
  • مہنگائی کم نہیں ہو گی، حکومت آمدن بڑھائے، فواد ...

    Jan 23, 2021
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  • 1

    یہی پالیسی برقرار رہی تو حکومت کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک غیرمؤثر بنانا مشکل ہو ...

  • 2

     آرمی چیف کا دورۂ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز

  • 3

    آبی دہشتگردی کی ایک اور بھارتی سازش

  • 4

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 5

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 1

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پولیس اور سیاست

    Jan 23, 2021
  • جہد مسلسل : کامیابی کی ضامن 

    Jan 23, 2021
  • اسمگل شدہ ایرانی پیٹرولیم پر کریک ڈاؤن 

    Jan 23, 2021
  • ۔۔۔ اور اب گوسوامی لیکس

    Jan 23, 2021
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • گم گشتہ پیشے 

    Jan 23, 2021
  • متوازن خوراک کا استعمال

    Jan 23, 2021
  • من کی باتیں

    Jan 23, 2021
  • جمہوریت کا چیمپئن لیکن کشمیریوں کے حقوق غصب

    Jan 23, 2021
  • گوسوامی کیس، بھارتی قومی سلامتی کے ادارے مشکوک 

    Jan 23, 2021
  • 1

    قرآن مجیدکو بطور لازمی مضمون پڑھانے کے اقدامات کئے جائیں 

  • 2

    کاوہ موسوی اور عاتکہ ؓ کی درست املاء

  • 3

    بجلی کا بحران اور اس کا حل

  • 4

    نفرتیں کم کیجئے

  • 5

     بیمار پینشزز کی پنشن دوگنا ہونی چاہیے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ایثارووفاء

  • 2

    دعوت وتربیت 

  • 3

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 4

    جذبہء محبت

  • 5

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 1

    زندگی

  • 2

    پوچھتا 

  • 3

    اعتماد

  • 4

    اشتیاق نگاہیں

  • 5

    عوام 

  • 1

    غضب

  • 2

    آج 

  • 3

    گنگا

  • 4

    ارمغانِ حجاز

  • 5

    مایوسی 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    عالمی قوتیں ملک کے امن کو سبوتاژ اور سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں.وزیرداخلہ ...

  • 2

    آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ...

  • 3

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ،مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ...

  • 4

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے افغانستان سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ بچہ والدین کے حوالے کر ...

  • 5

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال شیخوپورہ ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group