Waqt News
Saturday | January 23, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • عالمی ادارہ صحت غریب ممالک کو فائزر ویکسین فراہم کرے گا
  • آپ کے پارٹی اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ سے پیسہ آیا: فرخ حبیب
  • ناوالنی کو رہا کیا جائے، یورپی کونسل کے سربراہ کا روس سے مطالبہ
  • مدینہ منورہ میں 25 نئے ہاسنگ سیکٹر بسانے کی تیاری
  • بلوچستان میں سمندری طوفان کا خدشہ، ماہی گیروں کو احتیاط کی ہدایت

پاک بھارت تعلقات میں بہتری محال کیوں؟ 

Nov 27, 2020 9:40 AM, November 27, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پاک بھارت تعلقات میں بہتری محال کیوں؟ 

یہ بات تو ساری دنیا پر روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ بی جے پی ہر صورت 2024 تک ہندوتوا کارڈ استعمال کر کے بھارت کے اکثر صوبوں اور مرکز میں برسر اقتدار آنا چاہتی ہے تا کہ آر ایس ایس کے قیام کا سو سالہ جشن بھرپور طریقے سے منا سکے اور اس حوالے سے موہن بھاگوت اور آر ایس ایس کے سب سے بڑے قائد ’’ بھیا جی‘‘ کے خواب کو پورا کر سکے بھلے ہی اس کیلئے اسے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے اور متنازعہ شہریت ترمیمی بل کے نفاذ کے بعد اب بی جے پی کا ہدف ’’ ون نیشن، ون الیکشن‘‘ کے تحت اکثر صوبائی اسمبلیوں کو وقت سے پہلے تحلیل کر کے پورے بھارت میں ایک ساتھ الیکشن کرانا ہے ۔ یاد رہے کہ بھارتی آئین کا آرٹیکل 356 بھارتی صدر کو یہ اختیار فراہم کرتا ہے ۔ تبھی تو مارچ 1977 میں مرار جی ڈیسائی کے بر سر اقتدار آنے کے فوراً بعد جب نئے بھارتی صدر ’’ نیلم سنجیو ریڈی‘‘ نے عنان اقتدار سنبھالی تو انھوں نے اقتدار میں آنے کے محض 3 ماہ کے اندر صوبائی حکومتوں کو برخاست کر کے تمام صوبوں میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا اور تب اکثر بھارتی صوبوں میں ایک ساتھ انتخابات کرائے گئے تھے ۔ بی جے پی بھی اسی فارمولے پر چلنے کی خواہشمند ہے اگرچہ چین بھارت کشیدگی نے بی جے پی کے اس ایجنڈے کو خاصی زک بھی پہنچائی ہے ۔ 

وزیراعظم سے خواتین پارلیمنٹرینز کی ملاقات، اپنے علاقائی مسائل، ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا

اسی تناظر میں بھارت سرکار پاکستان کے خلاف اس وقت تمام تر اشتعال انگیزی جاری رکھے ہوئے ہے ، نام نہاد سٹرائیکس کی گردان بھی جاری ہے کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمت عملی ’’ پاکستان Bashing پالیسی‘‘ اپنا کر ہندوستان میں آئندہ سال پانچ صوبائی اسمبلیوں پر ہونیوالے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ اسی حوالے سے ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں، وویکا نند انٹرنیشنل فائونڈیشن اور آر ایس ایس نے پاکستان کیخلاف نفرت کی فضا پیدا کر کے ان پانچ ریاستوں میں انتخابی کامیابی حاصل کرنے کی تجویز دی ہے کیونکہ پاکستان اورمسلمان دشمنی کے علاوہ کوئی کریڈٹ مودی کے کھاتے میں نہیں۔بی جے پی بنگال، کیرالہ، تامل ناڈو اور پانڈی چری پر قبضہ کرنے کی کوشش ہے۔ بہار اسمبلی میں دھاندلی کے باعث بھارتیہ جنتا پارٹی پہلے ہی مشکل میں ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ مغربی بنگال میں ممتا بینر جی نے 2016 میں 211 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور اس بار اس ریاست میں بی جے پی کی نظریں گڑی ہوئی ہیں، ۔ آسام کے انتخابات اپریل تا مئی 2021 کو ہوں گے، یوں تو اس ریاست میں بی جے پی اتحاد پہلے ہی اقتدار میں ہے لیکن علیحدگی پسند تحاریک میں شدت کے بعد بی جے پی کے پائوں اس صوبے سے اکھڑ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ بی جے پی نے گذشتہ انتخابات میں صوبہ کی 126 نشستوں میں سے 60 پر کامیابی حاصل کی تھی۔ بات کی جائے کیرالہ کی تو یہاں بائیں بازو کا جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) برسراقتدار ہے اور بی جے پی یہاں پچھلی بار ایک بھی سیٹ نہیں لے سکی تھی۔ دوسری جانب پانڈی چری اگرچہ کوئی بڑی ریاست نہیں لیکن اپنی جغرافیائی اور سٹریٹجک اہمیت کی بنا پر کانگرس اور بی جے پی دونوں کی نظر اس ریاست پر ہے۔ 

پاکستان نیوی آئندہ ماہ کراچی میں ساتویں کثیر القومی سمندری مشق "امان" کر ے گی

ہندوستان کے کئی سیاسی راہنمائوں اور عسکری ماہرین نے کہا ہے کہ بی جے پی کے تمام تر بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود بھارت کوسفارتی اور سیاسی محاذ پر مسلسل پسپائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ سفارتی مبصرین نے رائے ظاہر کی ہے کہ قیام پاکستان کے بعد اگر بھارت نے پاکستان کو خلوص دل کے ساتھ ایک آزاد اور خودمختار پڑوسی ملک کی حیثیت سے تسلیم کرلیا ہوتا تو پاکستان بھارت کشیدگی کی کبھی نوبت ہی نہ آتی اور دونوں ملک باہمی تعاون سے ہر شعبے میں ترقی کی منازل طے کرکے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوچکے ہوتے مگر پاکستان کی سلامتی کیخلاف بھارت کی شروع دن کی بدنیتی کے باعث ان دونوں پڑوسی ممالک میں کبھی دوستانہ مراسم استوار ہوسکے نہ باہمی تعاون کی خوشگوار صورتحال پیدا ہوسکی۔ پاکستان کی تمام حکومتوں نے بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی کوشش کی اور اس ضمن میں کبھی جنوبی ایشیاء کو ’’ نیو کلیئر فری زون‘‘ قرار دینے تو کبھی ’’ نو وار پیکٹ‘‘ تک کی پیشکش کی گئی۔ اسکے برعکس بھارت نے پاکستان کی سلامتی کو تاراج کرنے کی منصوبہ بندی کو اپنی حکومتی اور ریاستی پالیسی کا حصہ بنایا جس کے تحت کشمیر پر تسلط جما کر پاکستان کے ساتھ بار بار جنگ کی نوبت لائی گئی اور اسے آبی دہشت گردی کا شکار کیا گیا۔ بھارت نے اپنی شروع دن کی بدنیتی کی بنیاد پر ہی پاکستان پر 65ء اور 71ء کی جنگیں مسلط کیں‘ اسے سانحہ سقوط ڈھاکہ سے دوچار کیا اور پھر باقی ماندہ پاکستان کی سلامتی کے مزید درپے ہوگیا جس کیلئے ہندوستان نے خود کو ایٹمی طاقت بنایا اور سازشوں اور گیدڑ بھبکیوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔  

نیا بلدیاتی نظام نچلی سطح پر لوگوں کو حقیقی معنوں میں با اختیار بنائے گا،عثمان بزدار

ایسے سازشی اور عیار دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کی سول اور عسکری قیادتوں نے اپنے ادوار میں ملک کو ایٹمی قوت بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور سرخروئی کا یہ سفر 28 مئی 1998ء کو جوابی ایٹمی دھماکوں کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ بھارت نے موذی سانپ کی طرح بے شک پاکستان کی سلامتی کیخلاف اپنی زہر ناکیوں کا سلسلہ جاری رکھا مگر ایٹمی قوت سے ہمکنار ہونے کے بعد اسے پاکستان پر دوبارہ باقاعدہ جنگ مسلط کرنے کی جرأت نہ ہوسکی البتہ اس وقت ہندو انتہاء پسندوں کی نمائندہ بھارت کی مودی سرکار نے اپنی جنونیت اور توسیع پسندانہ عزائم کے باعث دونوں ایٹمی ممالک کو ایک دوسرے کے مقابل ضرورلا کھڑا کیا ہے جبکہ خطے میں دوسرے ممالک بالخصوص چین کے ساتھ جاری اسکی شر انگیزیوں نے پورے خطے اور تمام اقوام عالم کیلئے بھی سنگین خطرات پیدا کر دیئے ہیں۔حرف آخر کے طور پر کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات بہتر ہونا ناممکن حد تک محال ہے کیونکہ ہندوستان میں سال کے بارہ مہینے کسی نہ کسی صوبے میں انتخابات کا عمل جاری رہتا ہے اور مودی نے تو پاکستان کیخلاف اشتعال انگیزی سے چنائو جیتنے کا آسان نسخہ بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔ اسلئے ہمیں اس خوش فہمی کو ترک کرنا ہو گا کہ ہم محض اپنے اچھے رویے کے بل پر بھارت کیساتھ تعلقات میں بہتری لا سکتے ہیں، اسکے برعکس پاکستان کو اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر ساری توانائیاں معاشی خوشحالی اور باہمی رواداری کے فروغ کی جانب مبذول کرنی چاہئیں۔ 

کورونا کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے، برطانوی وزیراعظم
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اصغر علی شاد


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • قطر کے ساتھ تعلقات میں بہتری نہیں آئی، مصری صدرالسیسی

    Dec 19, 2019 | 11:57
  • اپوزیشن فوج کے خلاف بھارت کی زبان استعمال کر رہی ہے,وزیراعظم

    Dec 26, 2020 | 16:19
  • گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو نتائج بہت خطرناک ہوں گے، ...

    Nov 13, 2020 | 13:34
  • ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

    Oct 07, 2020 | 09:55
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عالمی ادارہ صحت غریب ممالک کو فائزر ویکسین فراہم کرے گا

    Jan 23, 2021 | 14:05
  • ناوالنی کو رہا کیا جائے، یورپی کونسل کے سربراہ کا روس سے ...

    Jan 23, 2021 | 13:47
  • مدینہ منورہ میں 25 نئے ہاسنگ سیکٹر بسانے کی تیاری

    Jan 23, 2021 | 13:36
  • بلوچستان میں سمندری طوفان کا خدشہ، ماہی گیروں کو احتیاط کی ...

    Jan 23, 2021 | 13:19
  • اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے ...

    Jan 23, 2021 | 13:07
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی اسمبلی کے تعزیتی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ...

    Jan 23, 2021
  • ’’ڈاکٹر جمشید ترین اور میری دُعائیں ؟‘‘

    Jan 23, 2021
  • مہنگائی کم نہیں ہو گی، حکومت آمدن بڑھائے، فواد ...

    Jan 23, 2021
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  • 1

    یہی پالیسی برقرار رہی تو حکومت کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک غیرمؤثر بنانا مشکل ہو ...

  • 2

     آرمی چیف کا دورۂ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز

  • 3

    آبی دہشتگردی کی ایک اور بھارتی سازش

  • 4

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 5

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 1

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پولیس اور سیاست

    Jan 23, 2021
  • جہد مسلسل : کامیابی کی ضامن 

    Jan 23, 2021
  • اسمگل شدہ ایرانی پیٹرولیم پر کریک ڈاؤن 

    Jan 23, 2021
  • ۔۔۔ اور اب گوسوامی لیکس

    Jan 23, 2021
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • گم گشتہ پیشے 

    Jan 23, 2021
  • متوازن خوراک کا استعمال

    Jan 23, 2021
  • من کی باتیں

    Jan 23, 2021
  • جمہوریت کا چیمپئن لیکن کشمیریوں کے حقوق غصب

    Jan 23, 2021
  • گوسوامی کیس، بھارتی قومی سلامتی کے ادارے مشکوک 

    Jan 23, 2021
  • 1

    قرآن مجیدکو بطور لازمی مضمون پڑھانے کے اقدامات کئے جائیں 

  • 2

    کاوہ موسوی اور عاتکہ ؓ کی درست املاء

  • 3

    بجلی کا بحران اور اس کا حل

  • 4

    نفرتیں کم کیجئے

  • 5

     بیمار پینشزز کی پنشن دوگنا ہونی چاہیے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ایثارووفاء

  • 2

    دعوت وتربیت 

  • 3

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 4

    جذبہء محبت

  • 5

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 1

    زندگی

  • 2

    پوچھتا 

  • 3

    اعتماد

  • 4

    اشتیاق نگاہیں

  • 5

    عوام 

  • 1

    غضب

  • 2

    آج 

  • 3

    گنگا

  • 4

    ارمغانِ حجاز

  • 5

    مایوسی 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    صدر پیوٹن1.37ارب ڈالر محل کے مالک ہیں، روسی اپوزیشن لیڈر

  • 2

    عالمی قوتیں ملک کے امن کو سبوتاژ اور سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں.وزیرداخلہ ...

  • 3

    آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ...

  • 4

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ،مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ...

  • 5

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے افغانستان سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ بچہ والدین کے حوالے کر ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group