ہوائی فائرنگ ‘ڈولفن سکواڈ باٹا پور نے 4 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈولفن سکواڈ باٹا پور نے ہوائی فائرنگ کرنیوالے چار ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ڈولفن سکواڈ215 باٹا پور ٹیم دوران پٹرولنگ فائرنگ کی آوازسن کر موقع پر پہنچی اور چارمسلح ملزمان اتوکے کے عمران ،عثمان، فیصل اورا سد علی کو گرفتار کر کے 2 رائفلیں، 2 پسٹل، درجنوں گولیاں‘ زمین پر بکھرے 14 خول برآمد کر لئے۔ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ۔