جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے دونوں ممالک کے درمیان عملی طور پر بحری سرحد کی حیثیت رکھنے والے علاقے کے نزدیک جو فائرنگ کی مشقیں کی ہیں وہ بین الکوریائی فوجی سمجھوتے کی خلاف ورزی ہیں۔شمالی کوریائی سرکاری میڈیا نے خبر دی کہ ملکی رہنما کِم جونگ ان نے چانگرِن جزیرے کے دورے کے دوران ان مشقوں کا حکم دیا تھا۔ یہ جزیرہ بحیرہ زرد میں مذکورہ سرحد کے قریب واقع ہے۔جنوبی کوریائی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ مشقیں اس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں جس کی دونوں ملک اب تک پاسداری کرتے آئے ہیں۔جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر پہلی بار اس سمجھوتے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے جو ستمبر 2018 میں پیونگ یانگ سربراہی اجلاس کے موقع پر طے پایا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38