ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک سینیر عہدیدار اور عسکری مشیر علی بلالی نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کے خلاف گذشتہ ہفتے بیشتر ایرانی صوبوں میں احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کا دائرہ انٹرنیٹ کے استعمال سے زیادہ وسیع ہوگیا تھا۔ اگر انٹرنیٹ بند نہ کرتے تو ملک گیر احتجاج شروع ہوجاتا۔ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی عوام اپنے انقلاب کی قیمت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے وصول نہیں کریں گے تاہم ایران کی گارڈین کونسل کے سیکرٹری جنرل محسن رضائی نے کہا کہ گر ہم معاشی نظام میں اصلاحات نہیں کرتے ہیں تو ہمیں ایک ڈالر کے لیے 25 ہزار تومان تک کی کرنسی کے گرنے کے امکان کو رد نہیں کرنا چاہیے ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024