تحریک پاکستان کے رہنما بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی 63 ویں برسی آج منائی جائے گی
وزیرآباد+سوہدرہ (نا مہ نگار) تحریک پاکستان کے رہنما بابائے صحافت مولانا ظفر خاں ؒ 63ویں برسی آج 27نومبر بروز بدھ منائی جا ئے گی۔ مولانا ظفر علی خان18 جنوری 1873 کو موضع کوٹ میرتھ میں پیداہوئے۔ ابتدائی تعلیم مشن ہائی سکول وزیرآباد میں حاصل کی جبکہ بی اے کا امتحان علی گڑھ یونیورسٹی سے پاس کیا۔ 1909والد کی وفات کے بعد زمیندار اخبار کی ادارت سنبھالی اورکرم آباد سے لاہور منتقل کر دیا۔ مولانا نے تحریک پاکستان میں گرانقدر خدمات سر انجام دیں اورقائد اعظم کے ساتھ ملکر پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی برسی کے سلسلہ میں ایک تقریب مولاناظفر علی خاں ٹرسٹ کے زیراہتمام مولانا ؒ کے مزار کرم آباد وزیرآباد میں 11بجے دن منعقد ہوگی۔ سرپرست اعلیٰ شیخ طارق امین خالد ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ، چیئرمین مزار پر چادر پوشی اور فاتحہ خوانی کرینگے۔