کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لیے بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا۔سابق بھارتی کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو کی قیادت میں بھارتی وفد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچا جہاں پنجاب رینجرز کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان اور تمام افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا ہمیشہ سے ہی مداح ہوں، انہوں نے 3 ماہ پہلے جو بیج بویا آج وہ پودا بن چکا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ خود پر تنقید کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، میں اپنا بیتا ہوا دور یاد کرنے آیا ہوں، اس سے زیادہ خوشی نہ مجھے ہوسکتی تھی اور ہی نہ 12کروڑ سکھ برادری کو۔ معاہدے ٹوٹتے ہیں لیکن کوششیں رنگ لاتی ہیں، مذہب کو سیاست کی نظر سے کبھی نہیں دیکھنا چاہیے، فنکاروں کا فن سرحدوں کو جوڑتاہے جب کہ پاک بھارت میچ شروع ہونے چاہیئں۔ نوجوت سنگھ سدھو نے اس موقع پر ایک شعر بھی پڑھا، گورونانک کے بول ہمیشہ یاد رکھیں گے، شیخ فرید کی نصیحت ہمیشہ یاد رکھیں گے، مریدوں کو جو مرشد کی طرف لے جائے، ہم اس امید کی کل بنیاد رکھیں گے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024