انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے ٹرم آف ریفرنس پر غور کے لئے پارلیمانی سب کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
عام انتخابات 2018ء میں دھاندلی کی تحقیقات کے ٹرم آف ریفرنس پر غور کے لئے پارلیمانی سب کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کوہوگا۔مقررہ مدت میں سب کمیٹی ٹی او آرطے کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ آج تیسرا اجلاس ہوگا ۔سب کمیٹی9نومبر کو قائم ہوئی تھی دوہفتوں میں رپورٹ طلب کی گئی تھی۔ پارلیمانی سب کمیٹی انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے قائم مرکزی کمیٹی کے9 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں قائم کی گئی تھی۔ وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود سب کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ کمیٹی کو اتفاق رائے سے تمام جماعتوں نے دو ہفتوں میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے ٹرم آف ریفرنس طے کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ دو ہفتوں میں یہ کام کرنے میں کمیٹی ناکام ہو گئی ہے۔ کمیٹی کے دو اجلاس ہوچکے ہیں ، اب کمیٹی کا کل 28 نومبر کو تیسرا اجلاس ہوگاجو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا ۔