اسلام آباد:100 روزہ پلان کی تقریب کی تیاریاں شروع، وزیر اعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا.وزیر اعظم کے 100 روزہ پلان کے حوالے سے خطاب میں کن کن منصوبوں کو شامل کرنا ہے، فیصلہ آج ہوگا.وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، مشیر سیاسی امور نعیم الحق شریک ہوں گے.وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان، سینیٹر فیصل جاوید،افتخاردرانی سمیت اہم رہنما بھی شریک ہوں گے. اجلاس میں حکومت کی 100 روزہ کارکردگی اور اہداف کی تکیمل کا جائزہ لیا جائے گا.وزیر اعظم کی حلف برداری تقریب سے کرتار راہداری کے سنگ بنیاد تک تمام اہم اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا.سادگی و کفایت شعاری مہم،کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد پر غور کیا جائے گا.کس وزیر نے کتنا کام کیا، وزارتوں اور ڈویژنوں کی رپورٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا. مواصلات، قانون و انصاف، موسمیاتی تبدیلی، ہاوسنگ، ریلویز، نجکاری، اطلاعات کی کارکردگی پرکھی جائےگی.وزیر اعظم اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف وزارتوں کے عوامی فلاحی منصوبوں،اور عملی اقدامات پر بھی غور کرے گی.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38