محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی علاقوں ملا کنڈ،مردان،کوہاٹ اور پشاور سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری ہو سکتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے،سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 5 ریکارڈ کیا گیا جبکہ گوپس میں منفی2،گلگت اور استور میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024