جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی آسامی ملتان میں پیدا کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو سمری ارسال
لاہور (سپیشل رپورٹر) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی آسامی ملتان میں پیدا کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو سمری ارسال کردی ہے۔ سب سے پہلے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی آسامی پیدا کرکے وہاں تعیناتی کی جائے گی۔ اسکے بعد رولز آف بزنس میں تبدیلی کرکے وہاں پر محکموں کے ایڈیشنل سیکرٹری کے افسر تعینات کئے جائیں گے جو وہاں کے لوگوں کو لاہور کاموں کیلئے آنے کی بجائے وہیں پر انکے مسائل حل کرنے کیلئے کام کرینگے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی پوسٹ کے بعد وہاں پر منی سیکرٹریٹ بنانے کا کام شروع کردیا جائے گا۔