عوام آئندہ الیکشن میں چور لیٹروں کو مسترد کردیں گے،شہزاد عاصی
سکھر( نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر شہزاد عاصی ، انفارمیشن سیکرٹری دلاور خان نے میاں نواز شریف کے سندھ بھر میں جلسوں کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی سندھ آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔ عوام موجود ہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور نواز شریف کی سندھ میں مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سینئر نائب صدر گلزار احمد آرائیں ، جنرل سیکرٹری حاجی اسلام مغل ، مقصو د آرائیں دیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما?ں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے سندھ کے عوام آئندہ الیکشن میں چور لیٹروں کو مسترد کردیں گے۔صوبائی صدر بابوسرسرفراز جتوئی کی قیادت میں ن لیگ سندھ بھر میں متحد منظم ہو رہی ہے کارکن تنظیمی امور بہتر انداز میں انجام دے رہے ہیں۔