وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 08 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے32لیٹر کھلی شراب ، 1050 گر ام چرس وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ 02پسٹل معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے دوران گشت ملزم شاہد انو ر کو گرفتار کرکے اس سے ایک عدد کین 10لیٹر شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دوران گشت ملزم ذوالفقار مسیح کو گرفتار کرکے اس سے ایک عدد کین 10لیٹر شراب بر آمد کرلی۔جبکہ ملزم ریا ض مسیح سے ایک عدد کین 12لیٹر شراب بر آمد کرلی۔تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے دو ملزمان رفیع اللہ اور سعید اللہ کو گرفتار کرکے ان سے دو پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ۔ تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے مخبر کی اطلا ع پر ریڈ کر کے 1050گر ام چرس بر آمد کرلی۔جبکہ تھا نہ کھنہ پولیس نے غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملو ث تین ملزمان اسد شفیق ، نسیم اختر اور شکیلہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادسا جد کیا نی نے پولیس افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکردگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کی بیخ کنی کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ﺅے کا ر لا ئیں جا ئیں ۔مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کے خلا ف کا رروائی کو مزید تیز کیا جا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔