سپریم کورٹ: نجی شوگر ملز کی جانب سے 8 سو کنال اراضی پر قبضے کو غیر قانونی قرار دینے کیخلاف نظرثانی درخواست مسترد
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ نے مقامی شوگر ملزکے آٹھ سو کنال سرکاری اراضی پر قبضے کو غیرقانونی قرار دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست مسترد کردی ۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حمزہ شوگر ملز کا محکمہ مال پر قبضہ غیرقانونی قرار دینے کیخلاف نظرثانی کی درخواست پر سماعت کی، شوگر ملزکے وکیل احمر بلال صوفی نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ فیصلے سے سینکڑوں ملازمین اور ان کے خاندان متاثر ہورہے ہیں۔