سپریم کورٹ نے یونیورسل سروس فنڈز کو اشہتاری مہم کے لئےاستعمال کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست پرعدالت نے یونیورسل سروس فنڈ میں سے بارہ کروڑ روپے سے زائد کی اشتہاری مہم کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت اطلاعات ونشریات اور انفارمشین ٹیکنالوجی سے سرکاری اشتہارات سے متعلق قواعد وضوابط جبکہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے اس حوالے سے جواب طلب کرلیا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عوام کے پیسے سے ذاتی تشہیر کی اجازات نہیں دی جائے گی۔ عدالت نے تمام وزارتوں سے جاری کیے گے اشتہارات اوران کے نرخوں کی تفصیلات بھی سات دسمبرتک طلب کی ہیں۔