گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی
فیروز والا (نامہ نگار) لاہور روڈ پر واقع آبادی جاوید نگر میں نوجوان بلال نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ جس کی حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ بیہوشی کی حالت میں دم توڑ گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔ مقدمہ درج کر لیا۔