یوم عاشور: ڈبل سواری پر 22 افراد کے خلاف مقدمات درج
لاہور (نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس نے عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر 22 افرادکے خلاف مقدمات درج کئے، 1301 موٹرسائیکلیں کو مختلف تھانوں میں بند کرایا، 916 موٹر سائیکلوں کے چالان کئے گئے جبکہ بغیر نمبر پلیٹ 103 موٹرسائیکلوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے 9/10 محرم کے موقع پر شہریوں کی سہولت، ٹریفک کی موثر روانی اور جلوسوں کے روٹس پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ٹریفک کے فول پروف انتظامات کئے تھے۔ ٹریفک پولیس کسی بھی ناگہانی صورت سے نمٹنے کےلئے کالے شیشے، مشکوک، بغیر نمبر پلیٹ اور ڈبل سوار موٹر سائیکلوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاﺅن کرتی رہی۔ انہوں نے وارڈنز کو شاباش دی۔