شہباز شریف ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ تک محدود ہو گئے: ثمینہ خاور حیات
لاہور (لیڈی رپورٹر) ق لیگ کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے کہا ہے کہ شہباز شریف صرف ریپڈ ٹرانزٹ پروجیکٹ کے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف روزانہ اس منصوبہ پر کئی گھنٹے صرف کرتے ہیں۔ پورا پنجاب اس منصوبہ کی مخالفت کر رہا ہے مگر وہ سارا پنجاب چھوڑ کر اس منصوبہ تک محدود ہو گئے ہیں۔ شہباز شریف پنجاب اسمبلی میں آ کر بتائیں کہ اس منصوبہ پر کتنا خرچہ کیا جا رہا ہے اور تمام تر مخالفت کے باوجود اس منصوبہ کو کیوں جاری رکھا گیا ہے۔ سارے منصوبے فیروز پور روڈ تک محدود ہیں جنوبی پنجاب کا پیسہ ایسے ناکام منصوبوں پر خرچ کرکے وہاں کے عوام سے ناانصافی کی جا رہی ہے۔