زیادتی کی خبر سب سے پہلے نوائے وقت نے شائع کی‘ مجید نظامی خراج تحسین کے مستحق ہیں: سربراہ متاثرہ خاندان
مریدکے (نامہ نگار) متاثرہ خاندان کے سربراہ محمد بوٹا نے کہا ہے نوائے وقت اور انکے مدیر اعلیٰ مجید نظامی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ان سے ہونے والی زیادتی کی سب سے پہلے خبر نوائے وقت نے شائع کی تھی۔ اور نوائے وقت میں شائع ہونے والی خبر پر ہی وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکشن لیا اور میری دادرسی کیلئے میرے گھر آئے۔ انہوں نے کہا نوائے وقت کی انتظامیہ کا بھرپور شکریہ ادا کرتا ہوں اور مدیر اعلیٰ مجید نظامی کی درازی عمر کیلئے دعا گو ہوں۔