یہودوہنود ہماری اسلامی اقدار ختم کرنا چاہتے ہیں:پیر کبیر علی شاہ
لاہور (پ ر) خیابان چورہ شریف میں ساتویں سالانہ چادر اوڑھ کانفرنس انعقاد پذیر ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی امیر چادر اوڑھ تحریک کبیر شاہ گیلانی نے کہا یہودوہنود ہماری اقدار اسلامیہ کو ختم کرنے کے درپے ہیں عریانی فحاشی کو عام کیا جا رہا ہے۔ عریانی فحاشی بے حیائی کو ختم کرنا اور ازواج مظہرات اور سیدہ فاطمتہ الزہراؓ کے پیغام کو عام کرنا اس تحریک کا مرکزومحور ہے۔عطاالرحمان نے کہا ہم آج اپنے گھروں کے رسم ورواج جو تقریباً ہندوانہ رسومات ہیں اپنانے کےلئے بے چین ہے۔ پروفیسر پروین اختر نے کہا عورت کو جو عزت اسلام نے دی میری ماڈرن بہنیں ذرا تہذیب یورپ کو دیکھ کر اور عورتوں کی زبوں خالی دیکھ کر واپس اپنی دینی قدروں کو اپنائیں۔ پروفیسر یاسمین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر بچیوں میں انعامات اور چادریں تقسیم کی گئیں۔