پی آئی اے میں 5 نئے جہاز شامل کرنے سے کارکردگی میں واضح فرق آئے گا: آصف یاسین
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی آئی اے آصف یاسین نے کہا ہے کہ ائر لائن میں 5 نئے جہاز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2014ء تک کارکردگی میں واضح فرق نظر آئے گا پی آئی اے کے جہازوں کی حالت بہت خراب ہے مسافروں کیلئے بہترین سہولتوں کا نظام لانا چاہتے ہیں۔