چار سال میں گیس کی تلاش کے لئے 35 لائسنس جاری کئے گئے
کراچی(این این آئی) موجودہ حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران گیس کی تلاش کے لئے 35 لائسنس جاری کئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں جاری گیس کے بحران کو کم کرنے لے لئے یہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔ مجموعی طوراس وقت ملک میں ایک سو تینتیس تیل و گیس کی دریافت کے لائسنسز پر کام ہو رہا جس میں سے تینتیس موجودہ دورے حکومت میں جاری کئے گئے ہیں۔ گزشتہ چار سال میں تیل و گیس کی تلاش کے لئے سو سے زائد کنویں کھودے گئے جن میں سے انتالیس کامیاب دریافتیں ہوئی۔ گزشتہ چار سال میں گیس کی یومیہ پیداوار بیالیس سو ایم ایم سی ایف ڈی ہو گئی ہے۔