واقعہ کربلا صبر شکر استقلال اور توکل کا درس دیتا ہے: پیر محمد اطہر القادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صبر، شکر، استقلال، رواداری اور توکل علی اللہ، حق گوئی اور عزیمت کی جو مثالیں ہمیں ریگستان کربلا میں ملتی ہیں کسی اور واقعہ یا مقام سے اس شان سے میسر نہیں آتیں۔ یہ باتیں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹری اور مرکزی رہنما تحفظ ناموس رسالت محاذ علامہ پیر محمد اطہر القادری نے خان پور پیر مدرسہ اور دربار پیر نصیر الدین چشتی کے آستانہ پر سیدنا امام حسین کانفرنس سے گذشتہ روز خطاب کرتے ہوئے کہیں۔