شہدائے کربلا کی قربانیاں تاریخ اسلام کا لازوال باب ہیں: سید عرفان مشہدی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ سید عرفان موسوی مشہدی نے کہا ہے کہ شہدائے اسلام کی قر بانیاں تاریخ اسلام کا لازوال حصہ ہےں انہوں نے کہا کہ حضرت حسین ؓ اور شہدائے اسلام نے مسلمانوں کو پیغام دیا کہ دین حق کے لیئے اگر جان بھی قر بان کر نا پڑے تو اس سے بھی دریغ نہ کیا جا ئے ۔گذشتہ روز مرکزی دفتر میں منعقدہ ”شہادت حسین“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت حسین اور شہدائے اسلام کی قر بانیوں کے نتیجے میں دین اسلام ہم تک پہنچا ہے انہو ںنے کہا کہ حضرت حسین ؓکی تعلیمات پر عمل کر کے ہی مسلمان مشکلات سے نکل سکتے ہیں اور دنیا پر اسلام کی اشاعت کا ذریعہ بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت حسین ؓ نے آخری وقت نماز اور قر آن کی تلاوت کو نہ چھوڑا انہوں نے کہا کہ مسلمان آج یہ تہیہ کر یں کہ نماز کی پابندی کریں گے۔