صہیونی ریاست کو تسلیم نہیں کریں گے: خالد مشعل
قاہرہ (ثناءنیوز) اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے سربراہ خالد مشعل نے ایک ہفتہ قبل اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں یہودی آباد کاروں کی بس میں ہوئے بم دھماکے میں حماس کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ بلا جواز اور حیران کن ہے۔ اس وقت فلسطینی ریاست کوعالمی سطح پر تسلیم کئے جانے کی ضرورت ہے نہ کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی۔ حماس کسی صورت میں اسرائیل کو ایک قانونی ملک تسلیم نہیں کرےگی۔