اسلام آباد پولیس نے حادثے کا شکار بھوجا ائر لائنز کی آخری پرواز کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا
اسلام آباد (ثناءنیوز) اسلام آباد پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی بھوجا ایئر لائن کی آخری پرواز کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن حکام کے عدم تعاون کے باعث تحقیقات آگے نہیں بڑھ رہی اس سے قبل بھی پولیس نے سول ایوی ایشن کو بار ہا خطوط لکھے مگر ماسوائے ایک کنٹرول کے ریکارڈ کردہ بیان کے کسی خط کا جواب نہیں دیا گیا۔