اٹلی : ٹرین وین سے ٹکرا گئی 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی
روم (اے پی پی) اٹلی میں ایک ٹرین ریلوے ٹریک پر آنیوالی وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نیپلز شہر سے 185میل دور پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ حادثے میں 6افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔