سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر اختلافات‘ وفاقی وزیر نارکوٹکس خدا بخش راجڑ نے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) وفاقی وزیر نارکوٹکس خدا بخش راجڑ نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خدا بخش راجڑ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بھجوا دیا ہے۔ خدا بخش راجڑ کا تعلق مسلم لیگ فنکشنل سے ہے جو سندھ میں بلدیاتی آرڈیننس کے نفاذ کے بعد حکومتی اتحاد سے الگ ہو چکی ہے۔ استعفیٰ کی وجوہات میں خدا بخش راجڑ نے حکمران جماعت پی پی کے سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے معاملے پر اختلافات کو ہی بنیاد بنایا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس نے استعفیٰ منظوری کیلئے صدر کو بھجوا دیا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ فنکشنل کے ہی غوث بخش مہر بھی وزارت سے ہٹائے جا چکے ہیں۔علاوہ ازیں خدا بخش راجڑ نے کہا ہے کہ استعفیٰ پارٹی کی ہداےت پر دےا ہے، فنکشنل لےگ کے حکومت کے ساتھ سندھ مےں مقامی حکومتوں کے آرڈےننس کے معاملے پر اختلافات ہےں، اس لئے پارٹی آئندہ انتخابات مےں موجودہ حکمران اتحاد کے ساتھ انتخابی اتحاد نہےں کرےں گے، مسلم لےگ ہم خےال، (ن) لےگ اور قوم پرست جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد پر بات چےت کی جاسکتی ہے۔