اپنے خطے ہی نہیں پوری دنیا کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں: میاں افتخار
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات خیبر پی کے میاں افتخار نے کہا ہے کہ ہم صرف اپنے خطے کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف واضح اقدامات کی وجہ سے انتہائی سخت حالات کا سامنا ہے۔ امریکی قونصل جنرل رابرٹ جی ریڈ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوامی سطح پر امریکہ کے خلاف قائم منفی تاثر زائل کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان، افغانستان اور امریکہ کو شکوک و شبہات کی فضا ختم کرکے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات یا کارروائی کیلئے یکساں مﺅقف اختیار کرنا ہو گا۔