مسائل کا حل مقررہ وقت پر الیکشن ہے، کارکن تیاریاں تیز کر دیں: فضل الرحمن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں اور انتخابات کے راہ میں کوئی رکاوٹ بھی نظر نہیں آرہی ہمارے نزدیک اب مسائل کا حل مقررہ وقت پر عام انتخابات کرانے میں ہے، پی پی پی اور اس کے اتحادی اپنی مدت پوری کر رہے ہیں، اب عوام کو فیصلہ کرنے میں بھی آسانی ہو گی، احتساب ہو سکے شاید نہ ہو سکے گا لیکن قوم کے پاس احتساب کا بہترین موقع آ رہا ہے، وہ پارٹی عہدے داروں اور میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالمجید ندیم، مولانا محمد امجد خان، مولانا قاری فیاض الرحمن، مفتی ابرار احمد، شمس الرحمن شمسی، مولانا جمیل الرحمن درخواستی، مولانا عتیق الرحمن، محمد اقبال اور دیگر موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا قوم آزادانہ منصفانہ انتخابات چاہتی ہے، آزادانہ منصفانہ انتخابات ہی ملک کو اگے لے جانے کا ذریعہ ثابت ہوں گے۔ کارکن عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں۔ نے کہا ایم ایم اے کا اجلاس جلد ہو رہا ہے جس میں آئندہ عام انتخابات کے لئے حکمت عملی طے کی جا ئے گی اور دستور و منشور مرتب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا انتخا بات سے قبل نگران حکومت تمام جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ میں صرف فیصلے ہو تے ہیں ان پر عمل در آمد نہیں ہوتا یہی وجہ ہے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔