شریف فیملی کے خلاف کرپشن ریفرنسز خارج کرنے کی درخواست پر مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی
راولپنڈی (اے پی پی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے شریف برادران سمیت گیارہ افراد کے خلاف خورد برد کے تین ریفرنسز خارج کرنے کی درخواست پر سماعت آج (منگل) تک ملتوی کر دی‘ شریف فیملی کے وکیل خواجہ حارث نے حدیبیہ پیپر مل پر اپنے دلائل مکمل کر لئے‘ آج (منگل) کو اتفاق فاﺅنڈری اور رائے ونڈاراضی کرپشن سکینڈلز پر دلائل دیں گے۔ پیر کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے جسٹس خواجہ امتیاز احمد اور جسٹس فرخ عرفان خان پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے شریف برادران کے خلاف اتفاق فاو¿نڈری، حدیبیہ پیپر ملز اور رائیونڈ فارم ہاو¿س میں خورد برد کے ریفرنسز خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت شریف فیملی کے وکیل خواجہ حا رث نے حدیبیہ پیپر مل کرپشن ریفرنس پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سیاسی طور پر یہ ریفرنس بنایا تھا۔