سرحدی تنازعات پر مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے: شیو شنکر مینن
نئی دہلی (اے پی اے ) بھارتی قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن نے چین کے ساتھ حالیہ پاسپورٹ کے نقشے کے تنازعہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعہ پر مذاکرات کے پہلو سے دیکھا جائے جن میں پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اگر ان چیزوں کو کسی تنا ظر میں دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمارے سرحدی معاملے پر اختلافات پائے جاتے ہیں،جس پر ہم ان سے مذاکرات کررہے ہیںاور ان معاملات سے نمٹنے کے لئے پیش رفت بھی ہوئی ہے ۔