دوحہ میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس شروع
دوحہ (اے پی پی + بی بی سی + ثناءنیوز) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس شروع ہو گئی۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام کانفرنس میں دنیا کے 200 کے قریب ممالک کے نمائندے شریک ہیں جو کہ دوحہ مذاکرات کے نئے دور کا آغاز کرینگے۔ دوحہ مذاکرات کا مرکزی موضوع گرین ہاﺅسز گیس کے اخراج کو روک کر ماحول کو مزید خرابی سے بچانا ہے۔